دبئی کے شاپنگ مالز میں الیکڑانک سگریٹ پینے پر 2000 درہم جرمانہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 20 نومبر 2017 12:06

دبئی کے شاپنگ مالز میں الیکڑانک سگریٹ پینے پر 2000 درہم جرمانہ
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کے شاپنگ مالز میں الیکڑانک سگریٹ پینے والے حضرات کو 2000 جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

عوام کی صحت کی حفاظت کے زمہ دار ادارے کے ڈرایکڑ انجئینر ریدہہ سلمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق الیکڑانک سگریٹ بیچنا یا انکو درآمد کرنا غیرقانونی ہے۔

اس لیے الیکڑانک سگریٹ نوشی پر مکمل طور پر پابندی لگانے کے لیے تمام پبلک مقامات اور شاپنگ مالز میں الیکڑانک سگریٹ نوشی کرنے پر 2000 جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ پہلی دفعہ خلاف ورزی کرنے پر 2000 جرمانہ ہو گا اور اگر کوئی دوبارہ اس خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو مالز کی انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پولیس سے رابطہ کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :