نواز شریف نے جان بوجھ کر اسحاق ڈار کو مروایا ہے ،شیخ رشید

پیر 20 نومبر 2017 11:58

نواز شریف نے جان بوجھ کر اسحاق ڈار کو مروایا ہے ،شیخ رشید
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) :عوامی پارٹی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سارا ملک لوٹ کر کھا گیا ابھی کہتا ہے مجھے بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں نکالا ۔اس وقت نواز شریف کے تمام اثاثے ظاہر ہونے کو ہیں اور انہوں نے جان بوجھ کر اسحاق ڈار کو مروایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وقت آنے پر ملک سے بھاگ بھی جاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ میں جیل سے نہیں ڈرتا ۔اس سے بڑا عوام کے مذاق کیا ہو سکتا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے نجھے اس لئے نکالا ہے کیونکہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ لی ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :