پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی مشترکہ فوجی مشقیں’’شہاب 2‘‘ ریاض میں ہوں گی، سعودی کمانڈر

پیر 20 نومبر 2017 12:06

پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی مشترکہ فوجی مشقیں’’شہاب 2‘‘ ریاض میں ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاریاں جاری ہیں جنہیں ’’ شہاب 2‘‘ کانام دیا گیا ہے۔ یہ مشقیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے’ کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر کاکہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ عسکری مشقیں ’’ شہاب 2‘‘ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے مہارت کاتبادلہ ہوگا، ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی اور دونوں ملکوں کی افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :