پاک،سعودی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاری میں مصروف

مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا اور کارکردگی بہتر ہو گی،سعودی کمانڈر

پیر 20 نومبر 2017 12:00

پاک،سعودی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاری میں مصروف
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقیںشہاب 2 کی تیاری کر رہی ہیں جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا اور کارکردگی بہتر ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت بڑھے گی۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے دفاعی اور سفارتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی افواج اکثر مشترکہ فوجی مشقیں کرتی رہتی ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ دفاعی مراسم ہیں۔ گذشتہ ماہ پاکستان کی فوج اور سعودی شاہی افواج نے مشترکہ عسکری مشقیں کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :