مشرقی آسٹریلیا میں 7.3شدت کا زلزلہ،گہرائی 10کلومیٹر زیر سمندرریکارڈ

زلزلہ شدید نوعیت کا، زیر سمندر آنے کے باعث سونامی کا خدشہ تھاجوبعد میں ٹل گیا،امریکی جیالوجیکل سروے

پیر 20 نومبر 2017 12:00

مشرقی آسٹریلیا میں 7.3شدت کا زلزلہ،گہرائی 10کلومیٹر زیر سمندرریکارڈ
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) مشرقی آسٹریلیا میں جنوبی پیسیفک کے نیوکیلنڈونیا جزائر کے قریب زلزلہ آیا ہے تاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایاکہ مشرقی آسٹریلیا کے جزائر نیو کیلنڈونیا میں 82 کلو میٹر کے رقبے پر آنے والے زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر سمندر ریکارڈ کی گئی ہے۔فوری طور پر اس زلزلے سے پیش آنے والے کسی قسم کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ زلزلہ شدید نوعیت کا ہے جس کے زیر سمندر آنے کے باعث سونامی کا خدشہ تھا۔دوسری جانب آسٹریلین اور نیوزی لینڈ حکام کے مطابق دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :