65 سالہ بڈھا تین ماہ تک دس سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرتا رہا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 11:47

65 سالہ بڈھا تین ماہ تک دس سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرتا رہا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):65سالہ بڈھا تین ماہ تک دس سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرتا رہا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں ،اس قبیح فعل کو انجام دینے والے نہ تو مقدس رشتوں کا خیال کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی عمر کا ۔عمر رسیدہ افراد کا نو عمر بچیوں سے جنسی زیادتی کرنا روز کا معمول بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین واقعے کے بعد بھارت کے شہر بھوپال میں ایک کمسن بچی کو تین ماہ تک اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا تارہا ۔اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی عمر دس سال بتائی جاتی ہے ۔اس قبیح عمل میں بچی کی قریبی خاتون رشتہ دار ملزمان کی مدد کرتی جبکہ زیادتی کرنے والے ملزمان کی تعداد تین ہے جن میں ایک 65سالہ بڈھا بھی شامل ہے ۔65سالہ بڈھا پیشے کے اعتبار سے چوکیدار ہے ۔