متحدہ عرب امارات ، پاکستانی نے چور کو تب تک پکڑے رکھا جب تک پولیس پہنچ نہیں گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 20 نومبر 2017 11:33

متحدہ عرب امارات ، پاکستانی نے چور کو تب تک پکڑے رکھا جب تک پولیس پہنچ ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) شارجہ پولیس نے متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ایک پاکستانی شہری کو خراج تحسین پیش کیا کیونکہ اسنے ایک چور کو تب تک پکڑے رکھا جب تک پولیس پہنچ نہیں گئی۔ یہ چورگلی میں جاتے ہوئے ایک ایشیائی خاتون کے گلے سے سونے کی چین چرا کر بھاگ رہا تھا جس پر پاکستانی نے اسکا پیچھا کیا اور اسے تب تک پکڑے رکھا جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ نہ گئی تھی۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس نے پاکستانی کو اسکے اس بہادرنہ اقدام کر سراہا اور ایک زمے دار شہری کے طور پر خود کو ثابت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اپنی حفاظت کے لیے اس طرح کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی آگاہی ہونی چاہیے ۔ اسکے علاوہ پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ایمرجنسی کی صورت میں فورا پولیس ہیلپ لائن پر کال یا میسج کریں۔