مسلمانوں کو گلیوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، فرانسیسی وزیر داخلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 11:31

مسلمانوں کو گلیوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، فرانسیسی ..
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):فرانسیسی وزیر داخلہ گیرارڈ کولمبو نے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کو گلیوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق شمالی فرانس کے علاقے کلیچی گارلے میں ایک مسجد کو بند کر کےوہاں لائبریری کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث مقامی مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور وہ ہر جمعہ بطور احتجاج کلیچی گارلے کی گلیوں میں نماز ادا کر نے پر مجبور تھے ،چند روز پہلے ہی یہاں نماز پڑھنے والے مسلمانوں پر حملہ بھی کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ گیرارڈ کولمبو نے کہا ہے کہ ہم مسلمانوں کو کسی بھی صورت گلیوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہو ں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند روز میں اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا ۔