Live Updates

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی قانونی مدد کرنے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 نومبر 2017 11:17

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی قانونی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2017ء) : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی قانونی مدد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ااسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےعائشہ گلالئی کو معاونت اور قانونی امداد فراہم کی گئی۔ الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروانے کے لیے بھی عائشہ گلالئی کی رہنمائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کی۔

(جاری ہے)

اسپیکر ایاز صادق کے سیکرٹری نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کو عائشہ گلالئی کی مدد کی ہدایت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ عائشہ گلالئی کی مدد کے لیے جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داری لگائی گئی تھی۔ اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیے دائر کیا گیا ریفرنس بھی نظر انداز کیا۔ مزید یہ کہ پی ٹی آئی کے مزید پانچ منحرف رہنماﺅں سے بھی اسپیکر آفس نے رعایت کی ، رہنماؤں کو نہ ہی کمیٹیز سے نکالا گیا نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی قانونی ..
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات