دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے-حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تومستعفی ہوجائے-خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 نومبر 2017 11:17

دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے-حکومت کو اگر ایکشن نہیں ..
سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20نومبر۔2017ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تومستعفی ہوجائے‘دھرنے سے لوگوں کو پریشانی ہے جو قابل افسوس ہے۔سکھر میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے،وہ اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف نے ریفرنڈم کی بات کی ہے تووہ خودغیرآئینی راستے پرجارہے ہیں،نوازشریف کوآئینی راستہ اختیارکرنا چاہیے۔ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، وقت سے پہلے الیکشن کامطالبہ غیر ضروری ہے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کونوازشریف نے خود باہر جانے کی اجازت دی،احتساب برابری کی بنیاد پر ہوناچاہیے۔نواز شریف غیر آئینی طرف جارہے ہیں، جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے۔انہوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو مزید خرابی پیدا ہوگی،تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔

متعلقہ عنوان :