پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاریاں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 نومبر 2017 11:17

پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاریاں
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20نومبر۔2017ء) پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقیں کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے جنہیں ” شہاب 2“ کانام دیا گیا ہے۔ یہ مشقیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر نے کہاہے کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کاتبادلہ ہو گا کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی اور دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے سربراہ ہیں یہ عسکری اتحاد 2015ءمیں تشکیل پایا تھا جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :