سی سی پی او لاہو ر نے خاتون پر تشدد ‘ وڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے پر 2پولیس افسران کو نوکریوں سے برخاست کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 نومبر 2017 11:17

سی سی پی او لاہو ر نے خاتون پر تشدد ‘ وڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے پر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20نومبر۔2017ء)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں کی طرف سے خاتون پر تشدد اور وڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے پر 2پولیس افسران کو نوکریوں سے برخاست کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظارعباس اور نجم عباس نے شہری عبدالغفار کی بیوی کے کپڑے پھاڑ کر وڈیو بنائی اور بلیک میل کرنے کے لیے اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلا دی جس پرسی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے دونوں پولیس افسران پر لگنے والے الزام پر ایس پی عہدے کے افسر کو میرٹ پر انکوائری کرنے کے احکام جاری کیے ، دونوں تھانیداروں کو الزام پر شوکاز نوٹس دیا گیا اور انکوائری میں شامل کیا گیا۔

انکوئری میں قصور وار پائے جانے پر دونوں پولیس افسروں کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ ناکے پر شہری سے رشوت لینے پر ایک پولیس کانسٹیبل کو بھی نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران پولیس کے 2 تھانیداروں انتظارعباس اور نجم عباس نے شہری عبدالغفار کی بیوی کے کپڑے پھاڑ کر وڈیو بنائی اور بلیک میل کرنے کے لیے اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔