نواز شریف کاعدلیہ پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے پر غور

محمود اچکزئی کو جلسوں میں بلا کر تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہمارے بغیر بلوچستان پر اامن نہیں ہو سکتا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 11:00

نواز شریف کاعدلیہ پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء) :سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اداروں پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے کئی سینیر رہنماء نواز شریف کے لانگ مارچ کے خلاف ہیں ۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد سے ابتک نت نئے طریقوں سے عدلیہ اور ریاست کے دیگر اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے کوشاں ہیں کبھی وہ جی ٹی روڈ مارچ کرتے ہیں تو کبھی عوامی جلسوں میں ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے عوامی رائے کو اداروں کے خلاف کر رہے ہیں ۔

اس حوالے سے تازہ ترین معلومات کے مطابق سابق وزیر اعظم نے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ کے کئی سینیر رہنماء نواز شریف کے اس منصوبے کے مخالف ہیں ۔ایسے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے اداروں پر دباؤ بڑھنے کی بجائے جمہوریت کو خطرہ ہو سکتا ہے اور ہماری سیاسی ساکھ بھی خراب ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے جلسوں میں محمود اچکزئی کو بلا کر نواز شریف یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ ان کے بغیر بلوچستا ن میں امن نہیں لایا جا سکتا ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں 20پنجابیوں کے قتل پر میاں محمد نواز شریف کا مذمتی بیان نہ دینا اس بات کی علامت ہے کہ وہ بلوچ علیحدگی پسندوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے ۔

متعلقہ عنوان :