زاہد حامد استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن نوا ز شریف ان کو منع کر رہے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 نومبر 2017 10:59

زاہد حامد استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن نوا ز شریف ان کو منع کر رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس ایک رپورٹ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھرنا دینے والوں پر اگر تشدد کیا گیا تو یہ آگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زاہد حامد سے کہا جا رہا ہے کہ استعفیٰ دیں لیکن نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ان سے استعفیٰ نہیں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زاہد حامد کے مطابق اگر میں نے استعفیٰ دیا تو میں یہ کام کروانے والے کا نام بتا دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اجلاسوں میںزاہد حامد کا نام کھُل کر سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کو جانے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر یہاں پر تشدد ہوا تواس کے نتیجے میں آگ پورے پاکستان میں پھیل سکتی ہے۔ اسی پروگرام میں گولڑہ شریف سے پیر غلام نظام الدین جامی کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ خیال ہے کہ اس کے پیچھے زاہد حامد نہیں بلکہ کوئی اور ہے اور ہم اس شخص کو سب کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: