مدینہ منورہ ، 1130 غیر قانونی غیرملکی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 20 نومبر 2017 10:58

مدینہ منورہ ، 1130 غیر قانونی غیرملکی گرفتار
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20نومبر 2017ء) باخبر ذرائع کے مطابق  مدینہ منورہ کی پولیس ، سیکیورٹی پر معمورگشتی فورس اور روڈ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کرکے اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1130 غیر قانونی غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مدینہ منورہ پولیس نے بھی اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ریاست بھر میں جاری مہم کا حصہ بننے کیلئے مشترکہ سیکیورٹی آپریشن شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں مدینہ پولیس کے ساتھ ساتھ مدینہ میں سیکیورٹی کے باقی تمام ادارے بھی  پیش پیش ہیں۔ مدینہ پولیس نے سعودی شہریوں اور شہر میں مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں سے پاک وطن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایسے کسی بھی شخص کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت کا کوئی معاملہ نہ کریں جو اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو۔ انہیں پناہ نہ دیں ، انہیں سفر کی سہولت نہ دیں، روزگار دینے سے گریز کریں۔ 911پر انکی موجودگی کی فوری طور پر اطلاع دیں۔
مدینہ منورہ ، 1130 غیر قانونی غیرملکی گرفتار