مکہ مکرمہ ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 20 نومبر 2017 10:58

مکہ مکرمہ ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی
مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) مکہ مکرمہ کے ایک رہائشی ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور تمام رہائشیوں کو بھی باحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔آگ کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جب آگ لگی اس وقت ہوٹل میں 520 افراد موجود تھے ۔ سول دفاع اور فائر فائٹرز کی ٹیم آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچی اور آگ ہر قابو پایا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :