ڈاکٹر شاہد مسعود نے زرداری کے فرنٹ مین کی ویڈیو لیک کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 نومبر 2017 10:49

ڈاکٹر شاہد مسعود نے زرداری کے فرنٹ مین کی ویڈیو لیک کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے سابق صدر آصف علی زردار کے فرنٹ مین کی ویڈیو لیک کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کے ساتھ جو کیا سو کیا لیکن اصل معاشی دہشتگرد کو اسٹاک مارکیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ علی حسن بروئی زرداری کا فرنٹ مین ہے جو وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

علی حسن بروئی نے زرداری صاحب کے ایک اور فرنٹ مین کے ذریعے زمینوں پر قبضے کرتا اور خیابان شمشیر میں زمینوں کے کاغذ بناتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے زرداری کے فرنٹ مین کی ویڈیو جاری کی جو ہیلی کاپٹر میں بنائی گئی تھی اور جہاز میں زرداری صاحب کے فرنٹ مین کے ہمراہ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ بھی موجود تھے۔جو ہیلی کاپٹر سے نیچے زمین پر جھانک رہے تھے اور سندھ کی زمینوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ویڈیو دکھاتے ہوئے مزید کیا انکشافات کیے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :