فیض آباددھرنا :وزیر داخلہ نے دھرنا ختم کرانے کیلئے ہائی کورٹ سے مزید 48 گھنٹے کی مہلت مانگ لی- اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں دھرنا ختم کرانے کا پرامن حل تلاش کرلیں گے۔احسن اقبال
میاں محمد ندیم پیر 20 نومبر 2017 10:35
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ ختم نبوت ﷺکا قانون پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، قانون کو قیامت تک کے لیے مضبوط بنادیا ہے لہذا ختم نبوت پر کوئی سمجھوتے کا تاثر دیناغلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کا فائدہ ملک دشمن اٹھانا چاہتے ہیں، دھرنے والے ختم نبوت کی خدمت نہیں بلکہ ملک دشمنوں کو خوش کررہے ہیں جب کہ مظاہرین نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں انتظامیہ میری کمانڈ میں کام کر رہی ہے، عدالت نے ہمیں جمعرات تک کا وقت دیا ہے تاہم اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں دھرنا ختم کرانے کا پرامن حل تلاش کرلیں گے جبکہ عدالت کو بتایاہے کہ آئندہ اسلام آباد میں کسی کو دھرنانہیں کرنے دیاجائےگا۔قبل ازیںفیض آباددھرنا ختم کرانے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ احسن اقبال کو آج عدالت میں طلب کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنے کے خلاف جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی سربراہی میں درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل، آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ یہ لااینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، سب کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس جا ری کروں گا جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی قیادت دھرنا قائدین سے مذاکرات کر رہی ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ 8 لاکھ آبادی کے حقوق کو ہائیکورٹ نظر انداز نہیں کر سکتی، یہاں تاجروں، طلباءاور مریضوں کا کیا قصور ہے، یہ سارا معاملہ اسلام آباد انتظامیہ کی نااہلی اور ملی بھگت سے ہوا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مذاکرات کی کچھ چیزیں کھلی عدالت میں نہیں بتا سکتے جس پر جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیے کہ جو کہنا ہے اوپن کورٹ میں کہیں جبکہ آپ نے یہی کہنا ہے کہ ان کے پاس ہتھیارہیں۔ دوسری جانب فیض آباد انٹرایکسچینج پر دھرنا 15 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔دھرنے کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حتمی مشاورت کے لیے وزیر داخلہ نے آج تمام مکاتب فکر کے مرکزی علمائے کرام کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ کراچی میں بھی ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی پر گزشتہ روز شروع ہونے والا مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دھرنا جاری ہے، تاہم صدرجانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا ہے۔دھرنے کے شرکاءنے سڑک کے کنارے پر دھرنا جاری رکھا ہے اور دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی ہیں۔شرکاءنے یقین دہانی کروائی ہے کہ دھرناجاری رہے گا مگرسڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں کی جائے گی۔گرومندر سے صدر جانے والی سڑک بھی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔رات گئے دھرنا مظاہرین نے نمائش چورنگی سے صدر جانے والی سڑک بند کر دی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پر دھرنے کے باعث لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں جبکہ دونوں سڑکیں پوری طرح کھلی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.