فیض آباد دھرنا: عدالت نے وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 20 نومبر 2017 10:17

فیض آباد دھرنا: عدالت نے وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو ساڑھے گیارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیر داخلہ احسان اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو آج ساڑھے 11 بجے طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد میں جاری دھرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فاضل جج نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہوا، جس پر ابھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں۔

جج شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ دھرنے کے مسئلے پر قانون نافذ کرنے کا مسئلہ ہے، تمام شہریوں کے حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، 4 سے 5 ہزار لوگ لاکھوں افراد کے حقوق سلب کرلیں گے، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو آج ساڑھے گیارہ بجے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :