لاہور سمیت پنجاب بھر میں جنرل و میونسپل کیڈر اساتذہ ٹیچر پیکیج و ان سروس پروموشن سے محروم ہیں، رانا لیاقت علی

سیکرٹری سکولز پنجاب کی طرف سے ہرما ہ کی 4تاریخ کو DPCکرنے کے احکامات کو سی اِی اوز نے ہوا میں اڑا دئیے ہیں ،مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب

اتوار 19 نومبر 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب کے مرکزی جنرل سیکر ٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جنرل و میونسپل کیڈر اساتذہ ٹیچر پیکیج و ان سروس پروموشن سے محروم ہیں ۔سیکرٹری سکولز پنجاب کی طرف سے ہرما ہ کی 4تاریخ کو DPCکرنے کے احکامات کو سی اِی اوز نے ہوا میں اڑا دئیے ہیں ۔گزشتہ 2سالوں سے سنیارٹی لسٹوں کی تیاری کے نام پر اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقی سے محروم رکھا جارہا ہے ۔

نت نئے بہانے تلاش کئے جارہے ہیں ۔دفاتر میں اساتذہ مسائل کوحل کرنے کی بجائے پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔صرف اور صرف اساتذہ کے معاشی استحصال کے لئے بڑھ؛ چڑھ کر کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ضلعی اًفسران نہ تو تعلیمی اہداف حاصل کرسکے اور نہ ہی اساتذہ کے مسائل حل کرسکے ہیں ۔

(جاری ہے)

صرف کاغذی کارروائی سے اربابِ اختیار کو دھوکا دیا جارہا ہے ۔اگر ٹیچر پیکیج 15دسمبر تک مکمل نہ ہوا تو پنجاب کے ہزاروں اساتذہ کا معاشی استحصال ہوگا ۔

آج ہونے والی سی اِی اوز ایجوکیشن کانفرنس میں دیگر اہداف کے ساتھ ساتھ ٹیچر پیکیج اور ان سروس پروموشن مکمل نہ کرنے والے سی اِی اوز ایجوکیشن کے خلاف سیکر ٹری سکولز پنجاب کارروائی کا اعلان کریں وگرنہ پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی جس کا آغاز 29نومبر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے دفتر کے سامنے احتجاج سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :