Live Updates

وزارت خزانہ امورمیں کوئی رکاوٹ پڑی تونئے وزیرخزانہ کامشورہ دوں گا،پرویز رشید

حسن اور حسین نوازمقدمات کیخلاف قانونی حق بھی استعمال کریں گے، عمران خان کوپٹیشن دائرکرنے کی دعوت دی گئی،نوازشریف کی نااہلی کامقدمہ الیکشن کمیشن کوسننا چاہیے تھا، شیخ رشید کواپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ن لیگی کے سینئرمرکزی رہنماء کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 نومبر 2017 23:47

وزارت خزانہ امورمیں کوئی رکاوٹ پڑی تونئے وزیرخزانہ کامشورہ دوں گا،پرویز ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کے امورمیں کوئی رکاوٹ پڑی تونئے وزیرخزانہ کامشورہ دوں گا،حسن اور حسین نوازمقدمات کیخلاف قانونی حق بھی استعمال کریں گے، عمران خان کوپٹیشن دائرکرنے کی دعوت دی گئی، نوازشریف کی نااہلی کامقدمہ الیکشن کمیشن کوسننا چاہیے تھا، شیخ رشید کواپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حسن اور حسین نوازکے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں رہا۔اسی طرح مریم نوازکے پاس بھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رہا۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازمقدمات کاسامناکررہی ہیں جبکہ حسن اور حسین نوازبھی مقدمات کاسامناکریں گے۔حسن اور حسین نوازاپناقانونی حق بھی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کودعوت دی گئی کہ پٹیشن لیکرآئیں۔

تاہم پاناما کیس کافیصلہ آیاہم نے اس پرعملدرآمدکیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرناہمارافرض تھا جبکہ فیصلے پرتنقید کرہماراحق ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی نااہلی کے مقدمے کوالیکشن کمیشن کوسننا چاہیے تھا یہ الیکشن کمیشن کے اختیارمیں آتاہے۔ پرویز رشید نے کہاکہ نوازشریف کوسزا مقدمے کے بنیادی مندرجات سے ہٹ کردی گئی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں قانونی حوالے کم دیے گئے جبکہ شعروشاعری کااستعمال زیادہ کیاگیاہے۔

پاناما کیس قانونی کم جبکہ سیاسی زیادہ تھا۔فیصلے میں کسی ایک کی کرپشن کابھی حوالہ نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کودوسروں پرتنقید کرنے کی بجائے سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔پرویز رشید نے کہاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنہیں ہیں توکیاہواوزارت اپناکام کررہی ہے۔وزارت خزانہ کاکام وزیراعظم خود اچھی طرح دیکھ لیتے ہیں۔کوئی رکاوٹ پڑی تووزیراعظم کومشورہ دوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات