Live Updates

عمران خان سے مولانا سمیع الحق کی ملاقات، آئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال

پی ٹی آئی اورجے یوآئی س میں مشترکہ انتخابی لائحہ عمل بنانے پراتفاق، پی ٹی آئی اور جے یوآئی س قومی مسائل پرذہنی و نظریاتی ہم آہنگی رکھتی ہے،ملک کوبحرانو ں سے نکالنے کیلئے ہم خیال جماعتوں کوشانہ بشانہ محنت کرناہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 نومبر 2017 23:03

عمران خان سے مولانا سمیع الحق کی ملاقات، آئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اورآئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،پی ٹی آئی اور جے یوآئی س میں مشترکہ انتخابی لائحہ عمل بنانے پربھی اتفاق ہوگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے ملاقات کی۔

اس موقع پردونوں جماعتوں کی قیادت نے آئندہ انتخابات کیلئے مشترکہ انتخابی لائحہ مرتب کرنے پراتفاق بھی کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی س قومی مسائل پرذہنی و نظریاتی ہم آہنگی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں کرپٹ عناصرموجودہیں ترقی کاسفرکامیابی سے ممکن نہیں۔ملک کوبیرونی اثررسوخ اور کرپشن سے پاک کرناپوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے کہاکہ ملک کوبحرانو ں سے نکالنے کیلئے ہم خیال جماعتوں کوشانہ بشانہ محنت کرناہوگی۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے ساتھ ہی تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی باقاعدہ مہم بھی شروع کردی ہے۔جس کے تحت عمران خان ملک بھرمیں عوامی جلسے بھی کررہے ہیں۔جبکہ انہوں نے ہم خیال سیاسی جماعتوں سے جوڑتوڑبھی شروع کردیاہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سے اسمبلیاں تحلیل کرکے قبل ازوقت انتخابات کروانے کامطالبہ بھی کررکھاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات