وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے (آج) تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائح کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اتوار 19 نومبر 2017 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نی( آج) پیر کو تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائح کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اتوار کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں علماء کے ساتھ دھرنے سے نمٹنے کے لئے حتمی مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں ختم نبوت کے معاملے پر قوم میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :