6 کشمیریوں نوجوانوں کی شہادت، صدرمسعود خان ڈانس پارٹی سے لطف اندوزہوتے رہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 نومبر 2017 22:22

6 کشمیریوں نوجوانوں کی شہادت، صدرمسعود خان ڈانس پارٹی سے لطف اندوزہوتے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر2017ء ) : آزاد کشمیرکے صدرمسعود خان لند ن میں ڈانس پارٹی سے لطف اندوز ہوتے رہے، جبکہ اسی رات وادی مقبوضہ میں بھارتی فوج نے 6نوجوانوں کوشہید کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدرآزاد کشمیرمسعود خان مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کیلئے سرکاری خرچ پربرطانیہ کے دورے پرگئے ہوئے ہیں۔ تاہم گزشتہ رات وادی مقبوضہ میں بھارتی فوج کے ظلم و جبرکے نتیجہ میں 6نوجوان شہید ہوگئے۔

لیکن اسی رات لندن میں صدرآزادکشمیرمسعود خان لندن کے ایک ہوٹل میں ڈانس پارٹی سے لطف اندوزہوتے رہے۔

(جاری ہے)

جبکہ صدرمسعود برطانیہ میں مسئلہ کشمیراجاگرکرنے کیلئے سرکاری دورے پرگئے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرآزادکشمیرکے اس منفی اقدام پردنیابھرمیں بسنے والے کشمیریوں کے جذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔کشمیرکمیونٹی کامطالبہ ہے کہ صدرآزادکشمیراپنے اس اقدام کی وضاحت کریں اور معافی بھی مانگیں۔واضح رہے وادی مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پربھارتی فوج کے ظلم وجبرکاسلسلہ بدستورجاری ہے ۔بھارت فوج کے ظلم وجبرمیں پچھلے چند سالوں میں ہی سینکڑوں کشمیری شہید ہوئے جبکہ ہزاروں زخمی اور پیلٹ گن کے استعمال سے درجنوں کشمیری آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔