نوشہروفیروز،کرپشن کرکے پاکستان کو لوٹنے والے حکمرانوں نے ختم نبوت کا قانون ختم کرنیکی کوشش کی، محمد حسین محنتی

اتوار 19 نومبر 2017 22:20

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) کرپشن کرکے پاکستان کو لوٹنے والے حکمرانوں نے ختم نبوت کا قانون ختم کرنیکی کوشش کی،عوام معاشی بحران کا شکار ہیں یہ باتیں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ضلعی امیر نوشہروفیروز ڈاکٹر خالد شفیق کے ہمراہ جماعت اسلامی کی عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام سے ملاقاقوں اور نوشہرو فیروزمیں نائب امیر نوشہروفیروز محمد شبیر خانزادہ، مورو میںمحمد اسحاق آرائیں،حافظ عبدالحق پہنور،حافظ لطف اللہ اور کنڈیاروسرداراکبر اجن کی جانب سے منعقد تقریبات سے انہوں نے کہا کہ 70سالوں سے پاکستان کو لوٹا جارہا ہے،نیا حکمران سابق حکمران کی کرپشن کو دبائے رکھتا ہے ملک کو دونوں حالتوں سے لوٹنے والے حکمرانوں نے ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کی سازش کی جسے جماعت اسلامی نے مذہبی اور سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر ناکام بنایا،عوام کو حکمران طبقہ سے معاشی بدحالی میں مبتلا کردیا ہے ، عوام غریب تر اور حکمران امیر تر ہوتے جارہے ہیں،ایسے وقت میں جماعت اسلامی جیسی منظم جماعت ہی عوام کیلئے خوشیاں لاکر انکی محرومیوں کا خاتمہ کرسکتی ہے عوام کو چاہے کہ روایتی لوگوں کی بجائے صاف ستھرے کرداررکھنے والے لوگوں کو آگے لانے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اس موقع پر ضلعی امیر نوشہروفیروز ڈاکٹر خالد شفیق نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی سب سے پہلے نشاندہی جماعت اسلامی نے کی اورختم نبوت قانون کیخلاف حکومتی سازش کو جماعت اسلامی نے بے نقاب کرکے ختم نبوت قانون کو اصل حالت میں بحال کرایا۔

متعلقہ عنوان :