نوشہروفیروز،موٹرسائیکل چوراوررسہ گیردوپولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل لے اڑے، پولیس نے تفتیش شروع کع دی

اتوار 19 نومبر 2017 22:20

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) ایس ایس پی نوشہروفیروز کا ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کا دعوی بے بنیاد ثابت ہوا ،موٹرسائیکل چوراوررسہ گیردوپولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل سمیت تین موٹرسائیکل اڑا کر فرار ،پہلی واردات میںچابی چورٹریفک پولیس اہلکار اصغر گھانگروکی ہنڈاCDموٹر سائیکل ماڈل2015پولیس کوارٹر سے لے اڑے،دوسری واردات میں نامعلوم چابی چورگشت سے گھرواپس آنے والے پولیس اہلکار اقبال موجائی کی سپرپاور موٹرسائیکل ماڈل 2011 چراکر فرار ہوگئے، تیسری واردات میں 2نامعلوم راہزنوں نے اسلحہ کے زور پر اصغر راجپوت سے ہنڈا125 موٹرسائیکل ماڈل 2017چھین لی،جبکہ محراب پور کے وسطعی علاقے وارڈ نمبر1سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور ساجد کمبوہ نامہ نوجوان سے موبائل فون چھین لیا جس کی مالیت 55ہزار بتائی جاتی ہے،سول سوسائٹی، تاجراورسیاسی جماعتوں نے ایس ایچ او سرفراز قریشی کو نااہل پولیس آفیسر قرار دیتے کہا کہ وہ جرائم کو کنٹرول کرنیکی بجائے آکٹراجوا پرچی کی منتھلی وصول کرنے میں مصروف ہیں جس سے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :