پشتونخوامیپ نے اپنے منشور کے تحت گزشتہ ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں ہر لحاظ سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، نصر اللہ خان

جن کاموں کا وعدہ کیا گیا تھا وہ ترقیاتی کام اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے بڑی حد تک پائے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ووٹ کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی عوامی خزانے میں کوئی کرپشن کی گئی ہے ۔ محدود فنڈ کے باوجود حلقے میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل کروائے، رکن صوبائی اسمبلی کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 19 نومبر 2017 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چیئرمین نصراللہ خان زیرے نے گزشتہ روز سریاب کے علاقے کلی فقیر آباد میں میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ نے اپنے منشور کے تحت گزشتہ ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں ہر لحاظ سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور ہمارے نمائندوں کی ترقیاتی کام زمین پر نظر آرہے ہیں ۔

اجتماع سے علاقائی سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی ، سرور توبہ وال ، حاجی صاحب الدین ، حاجی نور گل خلجی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس پہلے جب پارٹی رہنماء سریاب کلی فقیر آباد پہنچے تو علاقے کے عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ آج بجا طور پر پشتونخوامیپ اپنے عوام کے سامنے سرخرو ہے کیونکہ جن جن کاموں کا وعدہ کیا گیا تھا وہ ترقیاتی کام اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے بڑی حد تک پائے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں اور عوام کے امانت یعنی ووٹ کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی عوامی خزانے میں کوئی کرپشن کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 5ایک وسیع علاقہ ہے مگر محدود فنڈ کے باوجود حلقے میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں ۔ گزشتہ ساڑھے چار سالہ دور میں پی بی 5میں بلاامتیاز رنگ ونسل وعلاقہ تمام محلوں کلیوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا اور ان میں سے بعض سکیمات اب پائے تکمیل تک پہنچ چکے ہیں حلقے میں 25سکولوں کے لیے پہلے مرحلے میں زمین خریدی گئی جس پر شاندار بلڈنگ تعمیر کئے گئے اور آج ان نئے تعمیر شدہ سکولوں میں کم وبیش آٹھ ہزار طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جو کہ علمی میدان میں ایک بڑی کامیابی ہے اسی طرح عوام کے علاج ومعالجے کے سہولت کے لیے 12بیسک ہیلتھ یونٹ بنائے گئے اور جلد ان بی ایچ ایو میں علاج معالجے کا سلسلہ شروع ہوگا اور حلقے کے لیے چار نئے ایمبولینس خریدے گئے جو مختلف علاقوں میں خدمات سرانجام دینگے اسی طرح علاقے میں 50کے قریب نئے واٹر سپلائی اسکیم پایہ تکمیل تک پہنچ گئے اور اب علاقے میں بڑی حد تک پانی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اس کے علاوہ حلقے میں مختلف علاقوں میں سڑکیں نالیوں کی پختگی کا کام جاری ہے اور چالو باوڑی سے سبی روڈ تک مشرقی بائی پاس کودورایہ روڈ پر کام جاری ہے اسی طرح مشرقی بائی پاس قادری آباد سے خلجی کالونی ،غوث آباد ،موسیٰ کالونی اور لوڑ کاریز کے لیے علاقے کے لیے نیا لنک روڈ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور جلد ہی مذکورہ لنک روڈ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا،علاقے میں دو ڈیم بنائے گئے ہیں اور اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس ،پروٹیکشن وال اور دوسرے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیںبجٹ کے دوسال میں ہزاروں طلباء وطالبات،سپورٹس کلبزاور لاچار اور غریب مریضوں میں کرڑوں روپے فنڈز صاف اورشفاف طریقے سے تقسیم کئے گئے ہیں اسی طرح مختلف ادیبوں،شاعروں کی کم وبیش 10ہزار کتابیں چھاپ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خزانے کے ایک ایک پیسے کا حساب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی میں حلقے سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے لوٹ مار کرپشن کمیشن کا ایسا بازار گرم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔