جڑانوالہ ،کماد فصل میں چھپے مبینہ ڈاکونے پکڑنے جانے کے ڈر سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

اتوار 19 نومبر 2017 22:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء)کماد فصل میں چھپے مبینہ ڈاکونے پکڑنے جانے کے ڈر سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 93ر۔

(جاری ہے)

ب کا رہائشی شفیق موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں سٹاپ پر کھڑے شخص نے لفٹ مانگی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا تھوڑی دور جا کر پیچھے بیٹھے شخص نے اسلحہ نکال کر نقدی ، موبائل فون چھین لی اور فرا ر ہونے لگا اطلاع پر اہل دیہہ نے پیچھا کیا تو فرار ہونے والے شخص کما د فصل میں جا چھپا اور فائرنگ شروع کر دی کماد فصل میں چھپے مبینہ ڈاکو نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس کے مطابق مرنے والے کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔