Live Updates

صوبائی وزیرجمشیدکی اسسٹنٹ کمشنرکی بھرے بازار میں بے عزتی،ہاتھا پائی کی کوشش

میں تمہارا وزیرافسر ہوں،صوبائی وزیرجمشیدکی تکرار، نہیں تم میرے افسر نہیں میں تم سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا،اسسٹنٹ کمشنرکا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 نومبر 2017 22:04

صوبائی وزیرجمشیدکی اسسٹنٹ کمشنرکی بھرے بازار میں بے عزتی،ہاتھا پائی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر2017ء ) : تحریک انصاف کے وزیرجمشید خان اسسٹنٹ کمشنرکے ساتھ جھگڑ پڑے،میں تمہارا وزیرافسر ہوں،اسسٹنٹ کمشنرنے جواب دیاکہ نہیں تم میرے افسر نہیں میں تم سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا۔میڈیارپورٹس کے مطاق خیبرپختونخواہ میں عوامی نمائندوں نے قانون کی رٹ قائم کرنے پرافسران کوزلیل کرناشروع کردیا۔ایک ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیرنے اسسٹنٹ کمشنرکی بھرے بازار میں بے عزتی کرکے رکھ دی۔

(جاری ہے)

ویڈیوکے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ہم نے سا ت دن پہلے دکان والوں کونوٹس دیاہے۔جس پرمارکیٹ کے لوگوں نے کہاکہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔دکانیں توبند ہیں۔تاہم اسی دوران اسسٹنٹ کمشنرنے اپنے آفیسرکوفون کرناچاہاتوصوبائی وزیرجمشید نے کہاکہ کس کوفون کررہے ہو؟ اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ جس کوبھی کروں آپ کوکوئی اعتراض ہے؟ وزیرنے جواب دیاکہ تمہارے سامنے کون کھڑاہے؟میں تمہاراوزیرافسرہوں۔اسسٹنٹ کمشنرنے جواب دیاکہ نہیں تم میرے افسر نہیں میں تم سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا۔اس موقع پرصوبائی وزیرنے اسسٹنٹ کمشنرکے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔تاہم پولیس اہلکاروں نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات