ڈی جی کے ڈی اے کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو پارک میں چارجڈ پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اتوار 19 نومبر 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پارک میں غیر قانونی تجازوات اور چارج پار کنگ فیس وصول کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کی ہدایت اور ان کا مکمل خاتمہ کرنے کہ فوری احکامات جاری کئے۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ کی فیس وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی عمل کے ذریعے ایسے لوگوں کے خلاف ایف۔

(جاری ہے)

آئی ۔آر درج کروائی جائے تاکہ آئندہ مستقبل میں ایسا عمل دوبارہ نہ ہوسکے۔یہ بات ڈ ی جی کے ڈی اے نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پارک کے دورے کے موقع پر کہی۔ڈائر یکٹر جنرل سمیع الدین صدیقی نے مزید کہا کہ پارکس کے اندر موجود تمام تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہریوں کے لئے ایک وسیع و عریض تفریح گاہ فراہم کی جا ئیں۔اس دورے کے موقع پر چیف انجینئررام چنداور ڈائریکٹر پارکس اخلاق بیگ بھی موجود تھے۔