ْمسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عہدیداران وکارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے، رکن سندھ اسمبلی سعید غنی

اتوار 19 نومبر 2017 21:10

ْمسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عہدیداران وکارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عہدیدار محمد ثاقب، اختر حسین خان، زاہد تنولی، راجہ یونس، شمس الحق عادل، محمد خالد، عبداللہ بلوچ اور دیگر نے اتوار کو پیپلز سیکریٹریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے۔ اسی وجہ سے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماء وکارکنان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے تمام کارکنان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ نئے شامل ہونے والے کارکنان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :