رواں سال لاہور میں 80فیصد حادثات غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ،4فیصد فنی خرابی اور16فیصددیگر وجوہات پر ہوئے

ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین اور سی ٹی او رائے اعجاز نے جاںبحق افرادکے لواحقین کے ہمراہ فیصل چوک میں شمعیں روشن کیں سٹی ٹریفک پولیس کا حادثات میں جاںبحق اور زخمی افراد کی یاد کے عالمی دن کے موقع پردعائیہ تقریب کا انعقاد، حادثات کا باعث بننے والی وجوہات سے ہمیںسبق سیکھنا اورٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا چاہیی: ڈی آئی جی ڈاکٹر معین،سی ٹی او

اتوار 19 نومبر 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے زیر اہتمام حادثات میں جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر فیصل چوک مال روڈ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین ،چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق،سیفٹی مینیجر اٹلس ہنڈاتسلیم شجاع اور رواں سال حادثا ت میںجاں بحق افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔

اس موقع پر جاں افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں گئیںاور ان کیلئے دعا مغرفت بھی کروائی گئی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے بتایا کہ رواں سال مہلک حادثات میں251افراد جاں بحق ہوئے،جن میں80فیصدحادثات ڈرائیورز کی غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوران ڈرائیونگ گاڑی کا ٹائر راڈ،بغیر لائٹس کے سفر کرنے،ٹائر کے پھٹنے اور بریک فیل ہونے سمیت دیگر فنی خرابی پر 4فیصد مہلک حادثات رونما ہوئے۔

جبکہ خراب روڈ کنڈیشنز،بارش،دھند اور کسی کو محفوظ کرتے ہوئی16فیصد حادثات ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کا دوران ڈرائیونگ غیر ذمہ دارانہ رویہ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے۔جس کی سزا نہ صرف ڈرائیورز کو بلکہ اس کی زد میں آنے والے دیگر شہریوں کو بھی بھگتنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر سال نومبر کے تیسرااتوار کو حادثات میں جابحق اور زخمی افراد کی یاد کا دن مناتی ہے۔

جس کا بنیادی مقصدٹریفک حادثات میںجابحق اورزخمی افراد کویاد رکھنا اورحادثات کا باعث بننے والی وجوہات سے سبق سیکھتے ہوئے سفر کرنا ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین نے کہاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کا احساس شعور اجاگر کرنے سے ہی حادثات کی شرح کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی روڈ ایکسیڈنٹ میں اب تک لاکھوں خاندانوں کے جگر گوشے قبر کی اغوش میں جا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں حادثات میں جاں بحق افراد کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیں۔رائے اعجاز احمد جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی ملے اوران کے ساتھ اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔