نواز شریف ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے

اتوار 19 نومبر 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) صدر محمد نواز شریف ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئے جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ۔ بعدا زاں وہ انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ کے لئے روانہ ہو گئے۔