جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹرسراج الحق سہ روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

اتوار 19 نومبر 2017 21:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹرسراج الحق آج سہ روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچیں گے سنیٹرسراج الحق آج چاربجے ادارہ ثقافت اسپینی روڈ کوئٹہ میں جماعت اسلامی خواتین کے زیراہتمام خواتین وطالبات کیلئے منعقدہ’’خوشحال پاکستان اور خواتین کا کردار ‘‘کے موضوع پر ہونے والے سمینار سے خصوصی خطاب کریں گے سیمینار سے جماعت اسلامی خواتین کی سربراہ دردانہ صدیقی ودیگر خواتین سکالرزورہنماخطاب کریں گے سنیٹرسراج الحق کل 3بجے کوئٹہ پریس کلب میں جے آئی یوتھ کے تقریب میں بھی خصوصی طور پر شرکت اور یوتھ انٹراپارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والے نوجوان قائدین سے حلف لیں گے۔

متعلقہ عنوان :