ابو ظہبی،تاجر نے کار کی نمبر پلیٹ نیلامی کے دوران 28 کروڑ روپے میں خریدلی

اتوار 19 نومبر 2017 21:01

ابو ظہبی،تاجر نے کار کی نمبر پلیٹ نیلامی کے دوران 28 کروڑ روپے میں خریدلی
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) متحدہ عرب امارات کے تاجر نے کار کی نمبر پلیٹ نیلامی کے دوران 28 کروڑ روپے میں خریدلی۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ایک گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی نیلامی کی تقریب ہوئی جس میں گاڑیوں کے 60 کے قریب منفرد گولڈن نمبرز فروخت کے لیے رکھے گئے۔

(جاری ہے)

نیلامی کی تقریب کے دوران اماراتی تاجر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ جو صرف ایک ہی نمبر2 پر مشتمل تھی 10ملین درہم میں خریدلی۔

نمبر پلیٹ کی بولی 5 ملین درہم سے شروع ہوئی تھی جو 10 ملین درہم پر ختم ہوئی جس کو اماراتی تاجر احمد المرزوخی نے خریدا۔ نمبر پلیٹ کی قیمت پاکستانی پیسوں میں 28 کروڑ67 لاکھ 28 ہزار اور 480 روپے بنتی ہے۔ اماراتی تاجر نے کہا کہ مجھے بیحد خوشی ہے کہ میں نے اس نمبر پلیٹ کو حاصل کیا اور چاہتا ہوں کہ میرے پیسے فلاحی کاموں کے لیے خرچ ہوں۔

متعلقہ عنوان :