Live Updates

دھرنا سیاست کی برائی عمران خان نے پھیلائی، وزیر خزانہ کے استعفے سے متعلق صورتحال جلدواضح ہو جائیگی‘ رانا ثنا اللہ

اتوار 19 نومبر 2017 21:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست کی برائی عمران خان نے پھیلائی، وزیر خزانہ کے استعفے سے متعلق صورتحال ایک دور وز میں واضح ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے دوورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کے موجد عمران خان ہیں۔اسلام آباد میں دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات میں جلد بریک تھرو کا امکان ہے ۔وزارت خزانہ سے متعلق سوال پر وزیر قانون نے کہا کہ فنانشل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، وزیر خزانہ کے استعفے کا معاملہ ایک دو روز میں واضح ہو جائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات