وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر رفیق رجوانہ ، اسپیکر ایاز صادق ، حمزہ شہباز شریف، شجاعت حسین ،وفاقی وزراء سمیت دیگر کی شرکت کی اعلیٰ شخصیات کی لاہور میں موجودگی ، شادی کی تقریب کے مقام پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے

اتوار 19 نومبر 2017 21:01

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین ،وفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق ،وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، مفتاح اسماعیل، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، شائستہ پرویز ملک، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،سعودی عرب کے سفیر محمد بن نواف بن سعید المالکی،وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سمیت حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنمائوں اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔

اعلیٰ شخصیات کی لاہور میں موجودگی اور شادی کی تقریب کے مقام پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔