ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،عید میلاد النبی ﷺ یکم دسمبر بروز جمعہ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

اتوار 19 نومبر 2017 20:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلاد النبی ﷺ یکم دسمبر بروز جمعہ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ ربیع الاول 1439ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس میں صوبائی دارالحکومتوں کے زونل دفاتر میں منعقد کیے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاندکی شہادتیں ملتان،قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئی ہیں اور عید میلاد النبی ﷺ یکم دسمبر بروز جمعہ منائی جائے گی۔قبل ازیں محکمہ موسمیات نے اتوار شام کی چاند نظر آنے پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :