کراچی میں تیز رفتار کار نے میاں بیوی کو کچل کر مار ڈالا،دونوں جاں بحق

کارمیں سوار3نوعمر لڑکوں کو حراست میں لے لیاگیا،تینوں گرفتار ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں، پولیس

اتوار 19 نومبر 2017 20:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) کراچی میں شہید ملت ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار نے بس سٹاپ پر کھڑے میاں بیوی کو روند ڈالا ۔ المناک حادثے میں دونوں جاں بحق ہوگئے ۔کارمیں سوار3نوعمر لڑکوں کو حراست میں لے لیاگیا۔حراست میں لئے گئے نوعمر لڑکوں نے خود کو بچانے کے لئے جھوٹی کہانی گھڑی مگر پولیس تفتیش میں بھانڈا پھوٹ گیا ۔

تیز رفتاری ، کمر عمر ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث بے قابو ہونے والی کار نے دو افراد کی جان لے لی ۔ محمود آباد کے رہائشی 55 سالہ عبدالعزیز اپنی اہلیہ50سالہ رفیقن بی بی کے ہمراہ بس کے انتظار میں کھڑے تھے کہ اچانک ڈرائیورنے تیزرفتارکارچڑھادی، جس کے نتیجے میں جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار میں سوار تین نوعمر لڑکوں ولید ، خضر اور عبدالرحمان کو حراست میں لے لیا ۔ کار ولید کے والد شاہد کی ملکیت ہے ۔ ولید نے خود کو بچانے کے لئے کہانی بھی گھڑی مگر خضر نے تفتیش کے دوران سچ اگل دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق تینوں گرفتار ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ گاڑی چلانے والا مرکزی ملزم ولید اپنے دوستوں عبدالرحمان اور خضر حیات کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا۔

متعلقہ عنوان :