اسلامیان پاکستان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے یک زبان ومتحد ہیں،صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

اتوار 19 نومبر 2017 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) جامعہ علویہ غوثیہ ہجرت کالونی میں منعقدہ یوم مجددگولڑوی ؒ اور جلسہء دستارفضیلت جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیر،استاذالعلماء مفتی محمد رفیق الحسنی، مفتی ابراہیم قادری، مفتی غلام دستگیر افغانی،معروف اسکالرڈاکٹرحبیب الرحمان، پیر فاروق انورشاہ کاظمی،میزبان صاحبزادہ صہیب معینی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبر سے کراچی تک تمام اسلامیان پاکستان عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کے لئے یک زبان ومتحد ہیں،حکمران ہٹ دھرمی چھوڑیں اور دھرنے والوں کے مطالبات تسلیم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ختم نبوت حلف نامے میں چھیڑچھاڑکے ذمہ داران کو بچانے کے لئے چاہے جتنازورلگالے امت مسلمہ پیچھے نہیں ہٹے گی۔ختم نبوت کے غداراللہ کے غضب کاسامناکرنے کے لئے تیار ہوجائیں ۔ قادیانیت موجودہ دورکا بدترین فتنہ ہے۔

متعلقہ عنوان :