اگر کسی کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کیا جاتا ہے ،طارق حسن

اتوار 19 نومبر 2017 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) مسلم لیگ ( ق ) سندھ کے جنرل سیکر یٹری محمدطارق حسن نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں کراچی میں جس طرح کام ہوا اس کے گواہ عوام ہیں یہی وجہ ہے کہ اب عوام میں ہماری مقبولیت بڑھ رہی ہے۔اگر کسی کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کیا جاتا ہے ،پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیبلشمنٹ عوام ہے جو آئندہ انتخابات میں فیصلہ کرے گی۔

بہت جلد سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔ انہوں اپنی رہائش گاہ پر علماء مشائخ یکجہتی کونسل کے رہنماء قاری ہدایت اللہ میرانی، عبدالعزیز منگویو اور دیگر علماء ،لیبر ونگ کے رہنماؤں کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ محمدطارق حسن نے کہا کہ پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اس وقت سندھ بالخصوص کراچی میں اس قسم کی سیاست کی جارہی ہے اور مختلف پارٹیوں میں لوگوں کا آنا جا نالگا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارے دور میں جتنے کام ہوئے ہیں عوام اس سے آگا ہ ہے اور ہم اپنے دور کے حوالے سے خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں ہمارا کام ہماری پہچان ہے۔اب ہمارا فوکس آئندہ انتخابات ہیں ،ہمارا مقصد کسی ادارے کو بدنام کرنا یا کسی سے لڑنا نہیں ہے۔ ملکی سیاست میں اگر فیصلہ آپ کے حق میں آئے تو سب اچھا ہے۔ اگر خلاف آئے تو اسٹیبلمنٹ کو بدنام کیا جاتا ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس ملک عوام سب سے بڑی اسٹیبلشمنٹ ہیں۔

جو آئندہ انتخابات میں فیصلہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں محمد طارق حسن نے کہا کہ ہماری تنظیمی سر گرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور آئندہ دنوں میں صوبے میں پارٹی کی بھر پور سر گرمیاں نظر آئیں گی۔ بہت جلد سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گیاور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے سندھ میں کامیابی حاصل کریں گے۔