سوئی، صوبائی وزیر داخلہ نے کینسر کے مریض کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلا کر ایک رات میں 40 لاکھ اکھٹے کر لئے

اہل علاقہ کا سرفراز بگٹی کو خراج تحسین، متاثرہ نوجوان کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا

اتوار 19 نومبر 2017 20:40

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سوئی کے نوجوان عابد کلپر بگٹی جو کہ کینسر کے مریض ہیں کیلئے کامیاب سوشل میڈیا مہم چلا کر اس کے علاج کے لئے مطلوبہ چالیس لاکھ روپے ایک ہی رات میں اکھٹے کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے رہائشی نوجوان عابد کلپر بگٹی جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس کے والد اور بھائیوں سمیت اس کے خاندان کے کئی افراد اسی مرض کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ہفتے اور اتوار کے درمیانی رات سوشل میڈیا پر اس کے علاج کے لئے مطلوب چالیس لاکھ روپوں کے لئے بگٹی قبائل اور دیگر صاحب ثروت افراد سے مدد کی اپیل کی تو ان کے علاوہ ان کے بڑے بھائی میر جان مسوری ڈسٹرکٹ چئیرمین میر غلام نبی بگٹی ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسہ اور بگٹی قبائل کے سرکردہ وڈیروں نے دل کھول کر اس مہم میں حصہ لیا جس کے باعث مطلوبہ رقم چند ہی گھنٹوں میں اکھٹی ہوگئی ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان کو علاج کے لئے بیرون ملک روانہ کردیا جائے گا یاد رہے اس سے قبل صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ سال بھی کینسر سے متاثرہ نوجوان سکندر مریٹہ بگٹی کے لئے سوشل میڈیا پر اسی طرح کی ایک چندہ مہم میں پچیس لاکھ روپے اکھٹے کرکے کراچی کے آغا خان ہسپتال میں ان کا علاج کروایا تھا اور کامیاب آپریشن کے باعث وہ مکمل تندرست ہو گئے تھے شہریوں اور قبائلی عمائدین نے غریب پروری پر سرفراز بگٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے کار خیر سرانجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :