سیالکوٹ، نا اہل لیگ کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، عمر ڈار

حکمران خود ہی ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،اقامہ زدہ وزیر خارجہ خواجہ آصف میں اتنی جر ات نہیں کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرسکیں،گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ نا اہل لیگ کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں حکمران خود ہی ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،اقامہ زدہ وزیر خارجہ خواجہ آصف میں اتنی جر ات نہیں کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرسکیں،پی ٹی آئی نواز لیگ کے عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے بیانات کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ ہمیں کیوں لوٹا نواز لیگ کی ناکام حکومت نے گزشتہ چاربرسو ں میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو قرض کے مرض میںمبتلا کیا اور اب کٹھ پتلی حکومت عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، خود کو جمہوریت کی چیمپئن سمجھنے والی نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کرپشن کو فروغ دینے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام پر توجہ دیتیں تو آج ملک ترقی کی دوڑ میں کہیں آگے نکل گیا ہوتا۔پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کا مقصد ملکی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب کرنا ہے، جس کیلئے عمران خان اور کارکنوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :