سیالکوٹ، بھائی نے پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی جوانسال بہن کو تشدد کر کے کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار

اتوار 19 نومبر 2017 20:40

سیالکوٹ، بھائی نے پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی جوانسال ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) پسند کی شادی کے لئے کہنے والی دوشیز ہ کو گلا دبا کرقتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نازیہ دختر عبداللہ کے گھر والے اس کی شادی اپنے ایک رشتہ دار سے کرنا چاہتے تھے مگر نازیہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتی ہے جس پر اس کے بھائی افتخار احمد نے بہن پر تشدد کیا اسے ڈنڈے اور سوٹے مار کر شدید زخمی کر دیا اور بعد ازاں اس کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ مقتولہ کے باپ عبداللہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا

متعلقہ عنوان :