معذور افراد کے حقوق کا تحفظ اور انہیں باوقار مقام دلانااساتذہ اور ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے

سپیشل بچوں کی عزت نفس مجروع کرنا، ان پر تشدد اور جارہانہ رویے کسی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے ، خصوصی بچوں کے ساتھ دوران سفر و تربیت رویوںمیں نرمی برتی جائے ، ٹرانسپورٹ میں ہر ممکن سہولیات یقینی بنائی جائیں تربیتی سیمینار سے ڈاکٹر فوزیہ خورشید ،جمال ناصر، عادل عباس،مسزوسیم ثناء اللہ ، حمیرا، عصمت زہرہ ،منزہ خالد کا خطاب

اتوار 19 نومبر 2017 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) خصوصی بچوںکی تعلیم و تربیت ، مناسب دیکھ بھال، سماجی حقوق کے تحفظ کے لئے ٹرینرز واہلکاران تربیتی اداروںاورٹرانسپورٹ میں حسن سلوک کا مظاہرہ کریںاور اعلی اخلاقی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے صبرو استقامت برداشت اور رواداری کو فروغ دیں۔معذور بچوں کی عزت نفس مجروع کرنا اخلاقی اور مذہبی اقدار کی روح گردانی ہے ، ہمیں اپنی ذمہ داریاں معاشرے میں معذور افراد کے حقوق کا تحفظ اور انہیں باوقار مقام دلانااساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس امر کااظہار راولپنڈی میں خصوصی افراد کے تربیتی سیمینار سے سینئر ڈسٹرکٹ افسر سپیشل ایجوکیشن راولپنڈ ی ڈاکٹر فوزیہ خورشید سپیشل ایجوکیشن سینٹر گوجرخان جمال ناصر، گونگے بحرے بچوں کے گرلز سکول کے پرنسپل عادل عباساور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ برائے نابینا طالبات راولپنڈی کی پرنسپل مسز وسیم ثناء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں راولپنڈی ضلع کی تمام تحصیلوں کے افسران و ٹرینٹرز نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔

ڈاکٹر فوزیہ خورشید نے کہا کہ سپیشل بچوں پر تشدد اور جارہانہ رویے کسی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے ۔ اس سلسلے میں کسی بھی شکائیت پر قصور وار فرد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ مسز وسیم ثناء اللہ نے کہاکہ نابینا افراد اورکسی بھی جسمانی معذوری کا شکار بچے ہماری خصوصی توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں اور ان کے تربیتی اداروںاور دوران سفر انہیں بحفاظت گھروں سے لانے اور واپس لے جانے کے لئے متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ تمام تر حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھیں اور بچوں سے نرمی اور شفقت سے پیش آئیں۔

انہوںنے کہاکہ خصوصی بچے قومی کی امانت ہیں اور انہیں پیار محبت اور شفقت کے ساتھ تعلیم و تربیت سے بہرہ ور کرنا بہت بڑی عبادت ہے ۔ اس موقع پر سپیشل ٹرینرز ثمرا زبیر نے کہا کہ معذور بچوں کی حفاظت اور انہیں دوران سفر ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اس موقع پر بچوںکو ضروریات اور سہولت کا ہر ممکن خیال رکھا جائے اور کسی بھی صورت بچوں سے سختی سے نہ پیش آئیں۔ ماہرین نفسیات حمیرا ،عصمت زہرہ اور منزہ خالد نے سماجی رویوں اور اخلاقیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان نکات پر روشنی ڈالی جن پر عملدرآمد کرنے سے خصوصی بچوں کی مثبت انداز میں تربیت یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :