تحریک لبیک کی طرف سے فیض آباد کے مقام پر جاری دھرنے کو 14روز مکمل
دھرنے کے شرکاء کی طرف سے پتھرائو کے جواب میں پولیس کی پہلی بار آنسو گیس کی شیلنگ، دھرنے کے شرکاء منتشر پولیس ،رینجرز اور ایف سی کے دستے آپریشن کیلئے مکمل طور پر تیار،حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کروانا چاہتی ہے،دھرنے کے باعث راستے اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں آئے روز اضافہ،وزارت داخلہ نے دھرنے کو ختم کرانے اور ختم نبوتؐ کے معاملے پر علماء کو بریفنگ دینے کیلئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا
اتوار 19 نومبر 2017 20:31
(جاری ہے)
دھرنے کی وجہ سے سڑکیں اور راستے بند ہیں جس سے عورتوں ، بچوں ، طالب علموں ، تاجروں اور عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں جبکہ سکولوں اور کالجوں میں بھی حاضری مسلسل کم ہے ۔
ہسپتالوں میں جانے والوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سرکاری ملازمین میلوں پیدل سفر کر کے اپنے دفاتر کو پہنچتے ہیں اور گاڑیوں میں آنے والے چند منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے کر رہے ہیں ۔ اتوار کو دھرنے کے شرکاء نے کھنہ پل اور فیض آباد کی طرف سے پولیس پر پتھرائو کیا ۔پولیس نے پہلی بار جوابی کارروائی کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاء کو منتشر کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔دھرنے کو آپریشن کے ذریعے ختم کرنے کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے دستے گزشتہ تین روز سے الرٹ ہیں تاہم حکومت کی طرف سے مذاکراتی عمل کے باعث آپریشن نہیں کیا گیا ۔حکومت کی کوشش ہے کہ دھرنے کو پر امن انداز میں مذاکرات کے ذریعے ختم کرایا جائے تا کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوسکے ۔وزارت داخلہ کی طرف سے دھرنے کو ختم کرانے اور ختم نبوتؐ کے معاملے پر علماء کو بریفنگ دینے کیلئے آج (پیر) کو اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے دیگر علمائے کرام اور مشائخ عظام کو مدعو کیا گیا ہے اور حکومت اس اجلاس میں علمائے کرام سے اپیل کرے گی کہ وہ دھرنے کی قیادت کو درخواست کریں کہ وہ پر امن طور پر منتشر ہو جائیں تاکہ جڑواں شہروں میں آباد لوگوں کی مشکلات ختم کی جا سکیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.