وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے ریسکیو 1122 کی طرف سے 7 منٹ کا ریسپونس ٹائم برقرار رکھنے کیلئے تحصیل فیروز والہ ریسکیو اسٹیشن کے قیام عمل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اتوار 19 نومبر 2017 20:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے اتوار کو ریسکیو 1122 کی طرف سے 7 منٹ کا ریسپونس ٹائم برقرار رکھنے کیلئے تحصیل فیروز والہ ریسکیو اسٹیشن کے قیام عمل کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ریسکیو1122 نے جائے حادثہ پر فوری پہنچ کر بہت سی انسانی جانوں کو بچا یا ہے کیوں کہ دھند اور بیہنگم ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں بڑی حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور حادثے سے متاثر ہونے والے شخص کو ریسکیو1122 کی طرف سے 5منٹ کے اندر اندر فسٹ ایڈ دینے کے بعد قریبی ہسپتال پہنچایا جاتا ہے جس سے انسان بچ جاتا ہے اس موقع پر MPAپیر اشرف رسول ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد اور ریسکیو 1122 کے دیگر آفیسر موجود تھے۔