سشما سوراج کی بھارتی ہائی کمیشن کوجگر ٹرانسپلانٹ کیلئے پاکستانی خاتون کو فوری ویزہ جاری کرنے کی ہدایت

اتوار 19 نومبر 2017 20:30

سشما سوراج کی بھارتی ہائی کمیشن کوجگر ٹرانسپلانٹ کیلئے پاکستانی خاتون ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی خاتون کو جگر ٹرانسپلانٹ کیلئے اسلا آباد میں بھارتی کمیشن کو فوری طور پر ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ بھارت میں جگر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے پاکستانی خاتون کو فوری طور پر ویزہ جاری کیا جائے۔

اس سے قبل بیمار خاتون کی بیٹی سعدیہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے درخواست کی تھی کی اسکی والدہ کو بھارت میں علاج کیلئے ویزہ جاری کیا جائے۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سورا ج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی خاتون کی یقینی طور پر مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ میں نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی خاتون کو جگر ٹرانسپلانٹ کیلئے فوری طور پر ویزہ جاری کیاجائے۔

ایک اور پاکستانی ناصر محمود احمد کی طرف سے طبی ویزہ کی درخواست پر سشما سوراج کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بھارتی مشن انکے کاغذات کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ ارسال کرے گا۔ناصر محمد احمد نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ سے درخواست کی تھی کہ وہ بھارت میں جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ کیلئے آنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :