گوجرخان۔ملاوٹ مافیا کسی رعایت کی مستحق نہیں، خواجہ جہانگیر

اتوار 19 نومبر 2017 20:22

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) ملاوٹ مافیا کسی رعایت کی مستحق نہیں ، ان کے خلاف بھرپور کاروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، کیمیکل ملادودھ انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے گوجرخان میں اس کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اس بات کا مطالبہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں سے لا کر کیمیکل ملا دودھ فروخت کیا جاتا ہے ، یہ دودھ انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ اور بیماریوں کا باعث ہے انہوں نے اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔