گوجرخان،گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس

اتوار 19 نومبر 2017 20:22

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں زیر صدارت ڈویژنل صدر سید انور حسین منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی اجلاس میں 10دسمبر کو ہونے والے حلقہ جاتی انتخابات کے لئے اساتذہ کا ایک پینل تشکیل دیا گیا جس کے مطابق حلقہ قاضیاں کی صدارت کے لئے ظہیر احمد کیانی H/Sبیول سنیٹر نائب صدر راجہ ندیم حسین E/Sمیانی ڈھیری نائب صدر اول ناصر عباس E/Sرتالہ نائب صدر دوئم عرفان بیگ E/Sسو ئیں چیمیاں جنرل سیکرٹری عاصم شفیق H/Sپنڈوری کا عہدے تشکیل دئیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انوار حسین شاہ نے کہا اساتذہ کی خدمت ہمارے لئے باعث فخر ہے اساتذہ کا پیشہ انتہائی مقدس اور قابل احترام ہیں ظہیر کیانی نے کہا کہ اگر ہم منتخب ہوئے تو اساتذہ کے مسائل سینئر قیادت کے ساتھ مل کر بھر پور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرے گئے اور اساتذہ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گئے ظہیر کیانی نے اعلی قیادت کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا اجلاس سے ضلعی نائب صدر صغیر چھٹہ سابق تحصیل صدر اسد علی راجہ تحصیل صدر ابرار شاہ سابق حلقہ صدر راجہ ولایت حسین بھٹی پنجاب ٹیچرز یونین کے سر گرم ارکان جہانگیر اختر بھٹی اور ساجد حسین نے بھی خطاب کیا اور پینل کی کامیابی کے لئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :